Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی واپس لینے سے آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے

سبسڈی واپس لینے سے 20 کلو آٹا 1544 جبکہ 10 کلو 772 روپے مہنگا ہوا
شائع 19 اگست 2023 07:30pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی ختم کرنے سے آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، سبسڈی واپس لینے سے 20 کلو آٹا 1544 روپے مہنگا کردیا گیا جبکہ 10 کلو آٹے تھیلے کی قیمت میں 772 روپے اضافہ ہوا۔

وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی ختم کرنے کے اثرات سامنے آنے لگے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر غریب کے لیے اب آٹا بھی مہنگا ہوگیا۔

مزید پڑھیں

اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت میں کمی کردی گئی

رمضان آٹا اسکیم میں 18 لاکھ مفت آٹے کے تھیلےغائب ہونے کا انکشاف

آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی واپس لینے سے 20 کلو آٹا 1544 روپے مہنگا کردیا گیا، عام صارفین کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت میں 772 روپے اضافہ ہوا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت ملک میں آٹے کی اوسط قیمت سے بھی زیادہ ہوگئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پرعام صارفین کے لیے آٹے کی نئی قیمت مقرر کردی گئی، عام صارفین کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹا 2840 روپے کا ملے گا۔

ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 2824.73 روپے ہے۔

عام صارفین کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 1420 روپے ہے جبکہ بی آئی ایس پی صارفین کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے میں ملے گا۔

اس سے قبل عام صارفین کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی کے ساتھ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1296 روپے کا تھا۔

گزشتہ ہفتے بی آئی ایس پی کے سوا باقی صارفین کے لیے سبسڈی ختم کی گئی ہے۔

اسلام آباد

Flour

Flour Shortage

flour mills

Utility Store

Utility Stores Corporation