Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

270 سے زائد مسافروں سے بھرے جہاز کا پائلٹ دوران پرواز انتقال کرگیا

پائلٹ نے واش روم جانے کیلئے فلائٹ ڈیک سے باہر قدم رکھا، لیکن وہیں گرگیا۔
شائع 19 اگست 2023 06:07pm

امریکا کے شہر میامی سے چلی کے شہر سینٹیاگو جانے والی ”لیٹم“ (LATAM) ایئر لائنز کی پرواز 505 کے دو کیپٹنز میں سے ایک ٹیک آف کے تقریباً تین گھنٹے بعد انتقال کرگیا۔ پرواز میں 271 مسافر سوار تھے۔

فلائٹ 505 پیر کی رات تقریباً 10:00 بجے میامی کے انٹرنیشنل ائرپورٹ سے روانہ ہوئی لیکن اسے ایمرجنسی کے باعث پاناما کے ٹوکومین ائرپورٹ کی طرف موڑنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق دوران پرواز کیپٹن کی طبیعت خراب ہوئی تو اس نے واش روم جانے کیلئے فلائٹ ڈیک سے باہر قدم رکھا، لیکن وہیں گرگیا۔

 دوران پرواز انتقال کرنے والا پائلٹ
دوران پرواز انتقال کرنے والا پائلٹ

فلائٹ اٹینڈنٹ پائلٹ کی مدد کے لیے پہنچے اور فوری طور پر اسے سی پی آر سمیت ایمرجنسی لائف سپورٹ دینی شروع کی۔

لیکن فضائی عملے کی کئی کوششوں کے باوجودپائلٹ کو بچایا نہ جاسکا اور پانامہ پہنچنے پر پائلٹ کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں

معاون پائلٹ دوران پرواز انسٹرکٹر کی موت کو مذاق سمجھا

روس :یوکرین کی ایک پائلٹ کو22 برس قید کی سزا

بھارت کا دوسرا طیارہ گرانے والے پائلٹ کا نام سامنے آگیا

جہاز میں تین پائلٹ تھے، جن میں سے دو کیپٹن تھے، اس لیے جہاز کو اڑانے میں کوئی دقت پیش نہیں آئی۔

ایٹم ایئر لائنز نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ پائلٹ نے کیریئر کے لیے 25 سال سے زائد عرصے تک ان کیلئے کام کیا۔

LATAM airlines

Pilot Dead