Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غلام نبی میمن تبدیل، رفعت مختار نئے آئی جی سندھ تعینات

رفعت مختار کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا
اپ ڈیٹ 19 اگست 2023 06:26pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

چیف سیکریٹری سندھ کے بعد آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو بھی تبدیل کرکے رفعت مختار کو نیا آئی جی سندھ تعینات کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

سندھ کی بیوروکریسی کی تبدیلیاں جاری ہیں، ایڈیشنل آئی جی اور چیف سیکریٹری کے بعد آئی جی سندھ غلام نبی میمن بھی تبدیل کردیے گئے۔

مزید پڑھیں

ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان نئے چیف سیکریٹری سندھ تعینات

نگراں وفاقی حکومت نے پوری بیوروکریسی تبدیل کرڈالی

الیکشن کمیشن نے سندھ پولیس میں تقرریوں اور تبادلوں پر نوٹس لے لیا

غلام نبی میمن کی جگہ رفعت مختار کو آئی جی سندھ تعینات کردیا گیا جبکہ رفعت مختار کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

گزشتہ روزچیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کا تبادلہ کرکے 22 گریڈ کے افسر محمد فخر عالم عفران کو نیا چیف سیکریٹری سندھ تعینات کیا گیا تھا۔

karachi

IG Sindh

Sindh Police

Ghulam Nabi Memon

rafat mukhtar