Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

استحکام پاکستان پارٹی کے پنجاب میں مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطے

پی ٹی آئی کے کئی رہنما آئی پی پی میں شمولیت کیلئے رضامند
شائع 19 اگست 2023 05:36pm

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے پنجاب میں پارٹی مضبوط کرنے کے لیے مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطے شروع کردیے جبکہ پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں نے پارٹی میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔

استحکام پاکستان پارٹی کی تنظیم سازی کے معاملے پر آئی پی پی کے پنجاب میں پارٹی مضبوط کرنے کے لیے مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطے جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے حامد ناصر چٹھہ سے رابطہ کیا گیا جبکہ سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت سے بھی استحکام پاکستان پارٹی نے رابطہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں

3 ماہ بعد بھی جہانگیر ترین اپنی پارٹی رجسٹرڈ کروانے میں ناکام

استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں کون کون شامل

استحکام پاکستان پارٹی نے رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سمیت دیگر اضلاع میں بھی سیاسی شخصیات سے رابطے جاری ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے نعمان لنگڑیال نے رابطہ کیا جبکہ سیاسی رہنماؤں کو استحکام پاکستان پارٹی کی ٹکٹ دینے کی آفر کر دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہر کردی گئی ہے۔

pti

lahore

Jahangir Tareen

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)