Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ایس بی سی اے کے تمام ڈائریکٹرز کو غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کی ہدایت

سندھ حکومت کاغیرقانونی تعمیرات کےخلاف ایکشن کی منظوری کااعلان
اپ ڈیٹ 19 اگست 2023 09:26pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ حکومت نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن کی منظوری کا اعلان کردیا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے تمام ڈائریکٹرز کو غیرقانونی تعمیرات مسمار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ڈی جی ایس بی سی اے یاسین شر بلوچ نے افسران کو لکھے گئے خط میں ہدایت کی کہ کراچی ڈویژن کے تمام ڈائریکٹرز اور ریجنل ڈائریکٹرز غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کریں، کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کو فوری طور پر بند کرکے مسمار کیا جائے۔

خط میں کہا گیا کہ پرنٹ، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا میں اس کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جائے، خلاف ورزی پر بلڈرز اور مالکان کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر کا اندراج کروایا جائے۔

مزید پڑھیں

نسلہ ٹاور کیس: سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا کی درخواست ضمانت مسترد

بھتہ لینے کی کوشش میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

کراچی میں زیر تعمیرعمارت سے گر کرمزدور ہلاک ہوگیا

یاسین شر بلوچ کے مطابق غیرقانونی تعمیرات میں سہولت فراہم کرنے میں ملوث افسران اور اہلکاروں کو ایس بی سی اے کے ای اینڈ ڈی ضوابط 2016 کے تحت سزا دی جائے گی۔

karachi

Encroachment

SBCA