Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزارت خارجہ میں اعلی ترین سطح پر تبادلے اور تقرریوں کی تیاریاں

تبادلوں اور تقرریوں کا باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری
شائع 19 اگست 2023 03:35pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

وزارت خارجہ میں اعلی ترین سطح پر تبادلے اور تقرریاں ہوئی، متعدد ممالک میں تعینات سفرا کی واپسی پر دفتر خارجہ میں تقرریوں کا پلان تیار کرلیا گیا۔

تبادلوں اور تقرریوں کا باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق رحیم حیات قریشی ایڈیشنل سیکریٹری افغانستان، مغربی ایشیا، عمران احمد صدیقی ایڈیشنل سیکریٹری برائے ایشیا پیثیفک، مریم آفتاب ایڈیشنل سیکریٹری برائے امریکا، محمد سلیم کو ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمنسٹریشن تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق شفقت علی خان ایڈیشنل سیکریٹری یورپ، عمران حیدر ڈائریکٹر جنرل (افغانستان ایران اور ترکی)، کے کے احسن واگن ڈائریکٹر جنرل قونصلر افیئرز، محمد ایوب ڈائریکٹر جنرل یورپ، محمد امیر خان ڈائریکٹر جنرل برائے چین تعینات ہوئے ہیں۔

جوادعلی ڈائریکٹر جنرل یو این،علی انصر زیدی ڈائریکٹر جنرل پالیسی، عرفان شوکت کو ڈائریکٹر جنرل وسطی ایشیا تعینات کیا ہے۔

Pakistan Foreign Office

Foreign Affairs