Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈی سی اسلام آباد اورایس ایس پی آپریشنز پرفردجرم کیلئے 28 اگست کی تاریخ مقرر

شہریار آفریدی کی ایم پی او کےتحت گرفتاری کیخلاف درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری
شائع 19 اگست 2023 02:17pm
ڈی سی اسلام آبادعرفان میمن
ڈی سی اسلام آبادعرفان میمن

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریارآفریدی کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ ڈی سی اسلام آبادعرفان میمن اورایس ایس پی آپریشنزجمیل ظفر کے جواب کو غیرتسلی بخش قراردیتے ہوئے آئندہ سماعت پر دونوں پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہاکہ بادی النظر میں ڈی سی اسلام آباد نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے نظام انصاف کو بےکار سمجھا اور نیچا دکھانے کی کوشش کی ۔

جسٹس بابرستارنے ایم پی اوگرفتاری کیخلاف درخواست پرتحریری حکمنامے میں ڈی سی کے بطورڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس ایس پی آپریشنزکے جوابات غیرتسلی بخش قرار دیے۔

عدالت نے کہا کہ ڈی سی راولپنڈی کے ایم پی اوآرڈرختم ہونے پراگلے روزڈی سی اسلام نےایم پی او جاری کیا۔ بادی النظرمیں ڈی سی اسلام آباد نے اس کورٹ کےآرڈرزکی خلاف ورزی کیۯ

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چاہیں تودوبارہ اپنا تفصیلی جواب جمع کروا سکتے ہیں۔

عدالت کے مطابق بادی النظرمیں ایس ایس پی آپریشنز نے سورس رپورٹ ربڑاسٹیمپ کے طورپرلی۔ آئی جی اسلام آباد نام بتائیں گے کہ کس ایس ایچ او اور ڈی پی او نے یہ سورس رپورٹ دی ۔

عدالت نے ایس ایچ او اور ڈی پی او کو بھی شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرجواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد

dc islamabad