Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانوی تاریخ کے سب سے بڑے ’سیریل چائلڈ کلر‘ کیس کا فیصلہ آگیا

نرس لوسی لیٹبی نوزائیدہ بچے قتل کرنے کی مجرم قرار
شائع 19 اگست 2023 12:23pm
تصویر: راو نیوز
تصویر: راو نیوز

برطانیہ کی تاریخ کے سب سے بڑے سریل چائلڈ کلرکیس کا فیصلہ آگیا۔ برطانوی نرس 33 سالہ لوسی لیٹبی کو سات نوزائیدہ بچوں کے قتل کی مجرمہ قرار دیا گیا ہے۔

عدالت نے لوسی کواسپتال میں سات بچوں کو قتل کرنے اور دیگرچھ کو قتل کرنے کی کوشش کے جرم میں مجرم قرار دے دیا۔

نرس نومولود بچوں کے پیٹ میں خون اورہوا کے انجکشن لگا کر، زیادہ دودھ پلا کر، ان پر جسمانی تشدد کرکے انہیں انسولین کا زہر دے کر قتل کرتی تھی۔

لوسی لیٹبی نائٹ شفٹ میں نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کے یونٹ میں کام کرتی تھیں۔

لوسی لیٹبی نے کاؤنٹی آف چیسٹر اسپتال میں 2015اور2016 کے دوران نومولود بچوں کو قتل کیا تھا۔

لوسی نے اپنے ایک نوٹ میں یہ بھی لکھا تھا کہ میں نے بچوں کا قتل اس وجہ سے کیا کیونکہ میں اُن کی دیکھ بھال نہیں کر سکتی تھی، میں ایک ہولناک برائی والی شخصیت ہوں، میں بدی ہوں اور میں نے یہ سب کیا ہے۔

لوسی کے ہاتھوں مرنے والوں میں جڑواں بچے بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں

مردان میں باپ نے 12 سالہ بیٹی کو تشدد اور کرنٹ لگا کر قتل کردیا

وفاقی دارالحکومت میں 8 سال کی بچی اغوا کے بعد قتل

سفاک قاتل نرس نے جڑواں بچوں میں سے ایک بچے کو اس کے خون کی نسوں میں ہوا کا انجکشن لگا کرقتل کیا تھا جبکہ اگلے ہی دن اس کے بھائی کو انسولین دے کرمارا تھا۔

امکان ہے کہ نرس کو عمر قید کی سزا دی جائے گی۔

Serial Killer

Newborn Baby

british nurse

child killing