Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بوسنیا کی 11 سالہ بچی نے ’لوک کہانیوں کی باربی‘ بنا ڈالی

اسما ناروے، برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں باربی بھجوا چکی ہے۔
شائع 19 اگست 2023 02:50pm
تصویر: نیوز ایٹین ڈاٹ کام
تصویر: نیوز ایٹین ڈاٹ کام

فلم ’باربی‘ کی مقبولیت کے بعد بوسنیا سے تعلق رکھنے والی 11 سالہ بچی نے باربی ڈولز کے لیے روایتی ملبوسات اور آرائشی لباس بناڈالے۔ اسے امید ہے کہ فلم کی طرح لوک کہانیوں والی باربی کو بھی ہاتھوں ہاتھ لیا جائے گا

اسما گلجیوا نامی 11 سالہ بوسنیائی لڑکی نے روایتی باربی سے مختلف نظر آنے والی لوک کہانیوں کی ایک نئی باربی ڈیزائن کی ہے ۔

یہ باربی بلقان کا روایتی لباس، سر پر ایک اسکارف اور ماتھا پٹی بھی پہنتی ہے۔

سراجیوو سے تعلق رکھنے والی اسما کو امید ہے کہ جیسے دنیا بھر میں فلم ’باربی‘ کو شاندار پذیرائی ملی ہے اس طرح شائقین اس کی لوک کہانیوں کی باربی ڈولز میں بھی دلچسپی لیں گے۔

اسما گلجیوا نے اپنا یہ پروجیکٹ تقریباََ ایک ماہ پہلے شروع کیا تھا، اس نے کچھ پلاسٹک کی اعلیٰ معیار کی گڑیا تیار کیں اور ان کی لوک کہانیوں کے ملبوسات بھی خود تیار کیے ہیں۔

روایتی مسلم، کرسٹن آرتھوڈوکس اور کیتھولک ملبوسات اور بالوں کے اسٹائل سے لے چھوٹے زیورات تک ہر چیز کو بہت احتیاط سے ڈیزائن کیا گیاہے تاکہ باربی ڈول روایتی رنگوں میں رنگی نظر آئے۔

مزید پڑھیں

بچوں کو ’باربی‘ دکھانے سے پہلے یہ پڑھ لیں

دنیا بھرمیں ’باربی‘ کا ریڈ کارپٹ: فلمی ستارے بھی باربی بن گئے

شوبزسیلیبرٹیز پربھی ’باربی‘ کا جادو چل گیا

اسما گلجیوا کہنا ہے کہ میں اپنی ان باربی ڈولز کا نام’بوسنیائی باربی ڈولز’ رکھوں گی۔

روایتی باربی ڈولز کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اسے نئی باربی ڈولز تیار کرنے کے لیے بہت سے آرڈرز ملتے ہیں۔

اسما ناروے، برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں لوک کہانیوں کی باربی ڈولز تیار کرکے بھیج چُکی ہے۔

Barbie

Bosnian girl

Folklore Barbie