ریلوے ٹریک پر اگی گھاس صاف کرنے کیلئے جاپانی باغبانوں کا انوکھا اقدام
جاپان میں باغبانون نے طویل رقبے پر پھیلی ہوئی گھاس پھوس صاف کرنے کے لیے انوکھا حل نکال لیا،ریلوے ٹریک کے اطراف اگی گھاس ختم کرنےکرنے کیلئے بکریوں کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔
میساٹو کے علاقے میں ریلوے ٹریک کی صفائی مقامی باغبانوں کے لیے مسئلہ بن گئی تھی۔
یہ ایک پرفضا مقام ہے جہاں جنگلی گھاس نے ایک جانب تو کھیتی باڑی کو ناممکن بنادیا تھا تو دوسری جانب لمبی گھاس میں جنگلی جانوروں نے اپنا مسکن بنالیا تھا۔
ان جانوروں سے مقامی لوگ بھی بہت زیادہ پریشان تھے۔
اونچے نیچے راستوں اور وسیع اراضی سے جنگلی گھاس صاف کرنا خاصا مشکل کام تھا جسے آسان بنانے کے لیے بھوکی بکریوں کو گھاس چرنے کے لیے چھوڑا گیا۔
بکریوں کی پیٹ پوجا سے طویل رقبے پر پھیلی گھاس پھوس ختم ہوئی اور ریلوے پٹڑیاں صاف ہوگئیں ۔
مزید پڑھیں
آوارہ بندروں سے تنگ کسانوں نے نوجوانوں کو دیہاڑی پر ریچھ رکھ لیا
کسانوں نے ٹوئٹر صارفین کو ”مونگ پھلی کا درخت“ دکھا دیا
خربوزے اور لیموں کا ملاپ: جاپانی کسانوں نے نیا پھل ’لیمن میلن‘ اُگا لیا
جولائی کے مہینے میں ان بکریوں کو م آزادانہ چھوڑ دیا گیا تھا اور اب ریلوے ٹریک مکمل صاف ہوچکا ہے
توقع ہے کہ اس طرح باغبانی اور کھیتی باڑی ممکن ہوسکے گی۔
Comments are closed on this story.