Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

اریجیت سنگھ نے مقبولیت میں ٹیلر سوئفٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

اسپاٹیفائی پر تیسری سب سے زیادہ فالوونگ رکھنے والے شخصیت بن گئے

معروف بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے اسپاٹیفائی ایپ میں فالوونگ کے لحاظ سے امریکہ کی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

اریجیت سنگھ میوزک پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر تیسری سب سے زیادہ فالوونگ رکھنے والے شخصیت بن گئے ہیں جبکہ فہرست میں پہلے نمبر پر ایریانا گراندے اور دوسرے پر ایڈ شیرن براجمان ہیں۔

اریجیت سنگھ کو یہ بڑی کامیابی بالی ووڈ میگا اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کے نئے گانے ’چلیے‘ سے ملی ہے جسے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا تھا تاہم فلم ’جوان‘ 7 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

ایک ہفتے قبل اسپاٹیفائی انڈیا نے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا جس میں بھارت میں سب سے زیادہ سنے جانے والے گانوں کی فہرست تھی اور اس میں اریجیت سنگھ کے دو گانے شامل تھے۔

واضح رہے کہ اپنی بے پناہ اور شاندار خدمات پر بھارتی گلوکار سات مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

Arijeet Singh