Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں وفاقی حکومت نے پوری بیوروکریسی تبدیل کرڈالی

صوبائی چیف سیکریٹریوں، داخلہ، کیبنٹ ڈویژن کے سیکریٹریز سمیت اعلی افسران کے تبادلے
شائع 18 اگست 2023 11:39pm
فوٹو  ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں، متعدد وفاقی سیکرٹریز کو بھی تبدیل کردیا گیا۔

وفاقی کابینہ کی حلف برداری کے دوسرے روز ہی وفاقی بیو رو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کردیے گئے۔

مزید پڑھیں

وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کے احکامات جاری

شہباز شریف ٹرانسفر پوسٹنگ سے باز رہیں، الیکشن کمیشن

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی عائد کردی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرریوں و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیے، جس کے مطابق گریڈ 22 کے کامران علی افضل کو سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کردیا گیا، کامران علی افضل ڈی جی سول سروس اکیڈمی تعینات تھے۔

گریڈ 21 کے صادق بلوچ کو اسپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن، گریڈ 21 کے عبداللہ خان سنبل کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج داخلہ، گریڈ 22 کے حسن ناصر جامی کو سیکرٹری آئی ٹی، گریڈ 21 کے مومن آغا کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پیٹرولیم ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج فوڈ سیکیورٹی، گریڈ 22 کے شہزاد بنگش کو سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس، گریڈ 22 کے آصف حیدر شاہ کو سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی، گریڈ 22 کی حمیرہ احمد کو سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت، گریڈ 22 کے سید علی مرتضیٰ کو سیکرٹری آبی وسائل، داؤد محمد کو چیف سیکرٹری آزاد کشمیر تعینات کردیا گیا۔

اس کے علاوہ شکیل قادر خان کو چیف سیکرٹری بلوچستان، گریڈ 20 کے محمد انوار الحق کو چیف کمشنر اسلام آباد، گریڈ 22 کے علی رضا بھٹہ کو سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی، گریڈ 22 کی سارہ سعید کو اسپیشل سیکرٹری تجارت تعینات کیا گیا ہے۔

سیکرٹری آئی ٹی نوید احمد شیخ، چیف سیکرٹری سہیل راجپوت، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی، چیف کمشنر اسلام آباد نور الامین مینگل کو اسٹیبلمشنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مصطفیٰ جمال قاضی ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ تعینات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد

Transfer posting

Federal Bureaucracy