Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی فلم کی نمائش کے دوران سینما پر بم سے حملہ

ہنگامہ کرنے والوں میں سے دو افراد گرفتار
شائع 18 اگست 2023 11:37pm

بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ کے ایک سینما گھر پر سنی دیول کی بلاک بسٹر ’غدر2‘ کی نمائش کے دوران بموں سے حملہ کیا گیا ہے۔

بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں سنی دیول کی فلم ’غدر2‘ کی سکریننگ جاری تھی انتہا پسندوں نے بموں سے حملہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شر پسندوں نے سینما ہال کے باہر ہنگامہ آرائی بھی کی اور دو بم بھی پھینکے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس مطابق سینما کے باہر ہنگامہ کرنے والوں میں سے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

سینما کے مالک سمن سنہا نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شرپسند ’غدر2‘ کے ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنے کیلئے سینما انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کم شدت کے بموں سے کوئی نقصان نہیں پہنچا اور شرپسند عناصر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

sunny deol

Gaddar 2