Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشہور زمانہ گانا ’دلداریاں‘ پرینیتی چوپڑا کی آواز میں سنیں

گانا گاتے ہوئے اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 18 اگست 2023 10:58pm

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ایک بار پھر اپنی خوبصورت آواز سے مداحوں دل جیت لیے۔

اداکارہ نے آج انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کسی اسٹوڈیو کے اندر گانا گنگنا رہی ہیں۔

اداکارہ نے مشہور زمانہ گانے ’دلداریاں‘ کا انتخاب کیا اور اسے اس قدر خوبصورتی سے گنگنایا کہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی تعریف کئے بنا نہ رہ سکے ۔

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے پرینیتی چوپڑا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ کیا یہ گانا صرف پیارا ہی ہے؟

اس سے قبل پرینیتی چوپڑا نے کوک اسٹوڈیو 14 کے مقبول گانے ’تو جھوم‘ گنگنا کر مداحوں پر سحر طاری کیا تھا۔

Parineeti Chopra