Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

بشریٰ بی بی نے عمران خان کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست کردی

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ نے سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا
شائع 18 اگست 2023 08:24pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ کر سابق وزیراعظم کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست کردی۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو لکھے گئے خط میں اپنے شوہر کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست کی ہے۔

مزید پڑھیں

توشہ خانہ فوجداری کیس: عمران خان 5 سال کیلئے نااہل قرار، 3 سال قید کی سزا

عمران خان اٹک جیل کی ’کلاس سی‘ میں بند، علاقہ ریڈ زون قرار

پی ٹی آئی نے ملک گیر پرامن احتجاج کی کال دے دی ، مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

خط میں بشریٰ بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

خط میں انہوں نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور وزیراعظم کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں، عمران خان کو پرسز رول کے تحت جیل میں بی کلاس دی جائے۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں 3 سال قید اور 5 سال کی نا اہلی کی سنائی تھی جس کے بعد انہیں لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

imran khan

lahore

bushra bibi

pti chairman

adiala jail

Imran Khan Arrested August 5

B Class in Jail