Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کیمبرج کے طلباء کی دعائیں رنگ لے آئیں، دوبارہ امتحانات لینے کا فیصلہ

اکتوبر میں دوبارہ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا، کوئی فیس نہیں لی جائے گی
شائع 18 اگست 2023 08:07pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کیمبرج کے طلباء کی دعائیں رنگ لے آئیں، کمیبرج کی طرف سے دوبارہ امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، کیمبرج دوبارہ امتحانات کے انعقاد کے لیے کوئی فیس نہیں لے گا۔

وزارت تعلیم میں کیمبرج امتحانات سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں اداروں کے سربراہان نے اے لیول امتحانات بارے شکایات کے انبار لگا دیے۔

مزید پڑھیں

پرائیویٹ میڈیکل کالجز کا اسٹڈی پروگرام کے دوران فیس میں اضافہ غیر قانونی قرار

ایم ڈی کیٹ:میڈیکل کالجز میں داخلے کے ٹیسٹ کی تاریخ تبدیل

ایم ڈی کیٹ میں تضادات، میڈیکل طلباء کی اعصابی تباہی اور خودکشی

جس کے بعد کمیبرج کی طرف سے دوبارہ امتحانات کا فیصلہ کیا گیا، کیمبرج کی طرف سے اکتوبر میں دوبارہ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔

کیمبرج دوبارہ امتحانات کے انعقاد کے لیے کوئی فیس نہیں لے گا جبکہ انفرادی کیسوں کی دوبارہ تشخیص کی جائے گی۔

وزارت تعلیم کے مطابق اسکول کیسووں کی دوبارہ تشخیص کی درخواستیں کیمبرج کو جمع کروائیں گے اور اسکول ایسی درخواستوں کے اخراجات کا 80 فیصد برداشت کریں گے جبکہ اس کے 20 فیصد اخراجات والدین برداشت کریں گے۔

9 اور 10 مئی کو کشیدہ حالات کے باعث امتحان میں حصہ نہ لینے پر طلبا کی ایوریج مارکنگ کی گئی تھی۔

پاکستان

اسلام آباد

تعلیم

CAMBRIDGE EXAM