Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں وفاقی وزیر داخلہ نے نئے اسلحہ لائسنسز کے اجراء پر پابندی عائد کردی

سرفراز بگٹی نے وزارت داخلہ کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا
شائع 18 اگست 2023 06:43pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے نئے اسلحہ لائسنسز کے اجراء پر پابندی عائد کردی۔ انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ کا سانحہ انتہائی شرمناک اور رسول پاکﷺ کی تعلیمات کے منافی ہے، ملک میں کسی گروہ کو تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نگراں وفاقی وزیر سرفراز بگٹی کی وزارت داخلہ آمد ہوئی، جہاں انہوں نے وزارت داخلہ کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

مزید پڑھیں

نگراں وفاقی وزیر مرتضی سولنگی نے وزارت سنبھالنے کے بعد پہلا حکم کیا دیا؟

نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

شمشاد اختر وزیر خزانہ، ڈاکٹر گوہر اعجاز کو بھی اہم وزارت مل گئی

وزارت داخلہ آمد پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ سمیت دیگر حکام نے سرفراز بگٹی کا استقبال کیا۔

وزارت داخلہ آمد پر نگراں وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی گئی جبکہ وزارت داخلہ اور اس کے ذیلی اداروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ تمام شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، جڑانوالہ کا سانحہ انتہائی شرمناک اور رسول پاکﷺ کی تعلیمات کے منافی ہے، ہر شہری کو حق حاصل ہے کہ وہ پورے ملک میں بلا خوف و خطر نقل و حمل کر سکے، کرپشن کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

نگراں وزیر داخلہ کے حکم پر نئے اسلحہ لائسنسز کے اجرا پر پابندی عائد کر دی گئی۔

سرفراز بگٹی پاکستان کے 47 ویں وفاقی وزیر داخلہ بنے ہیں۔

اسلام آباد

Ban

Sarfraz Bugti

Jaranwala

JARANWALA RIOTS

Jaranwala Incident

caretaker initerior minister

Arms Licenses