Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکو سڑک پر گرے 40 لاکھ روپے چنتے رہے، زخمی راہ گیر دم توڑ گیا

گزشتہ روز ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق،ایک زخمی ہوا، موبائل ویڈیو سامنے آگئی
اپ ڈیٹ 18 اگست 2023 08:24pm
فوٹو ـــ اسکرین گریب
فوٹو ـــ اسکرین گریب

لاہور میں گزشتہ روز ہونے والی ڈکیتی کی موبائل ویڈیو سامنے آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ڈاکو دوران واردات سڑک پر بکھرے لاکھوں روپے اکٹھے کرتے رہے۔

اسلام پورہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق راہگیر کی شناخت عارف کے نام سے ہوئی ، فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا تھا۔

موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شخص پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں متاثرہ شخص کے ہاتھ سے چالیس لاکھ روپے گرگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور: ممبر پنجاب بار کونسل کے گھر ڈکیتی اور ملازم کے قتل کا معمہ حل

لاہور: برطانوی نژاد خاتون سے ڈکیتی، ڈاکو 19 لاکھ مالیت کی جیولری و سامان لے اڑے

موبائل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھرے بازار میں واردات کے بعد دونوں ڈاکو زخمی شہری کے سڑک پر پڑے کرنسی نوٹ اکٹھے کررہے ہیں۔ ڈاکو چالیس لاکھ میں سے دس لاکھ روپے لیکر فرار ہوئے۔

دونوں ڈاکوؤں نے چہرے چھپا رکھے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

lahore police

Street Crimes

Lahore Crime

Dacoits