Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیٹ فلکس پر عالیہ بھٹ کی ڈیبیو فلم ریلیز کر دی گئی

اداکارہ نے اپنی کارکردگی سے مداحوں کے دل جیت لیے۔
شائع 18 اگست 2023 05:51pm
تصویر: عالیہ بھٹ/انسٹاگرام
تصویر: عالیہ بھٹ/انسٹاگرام

نیٹ فلکس پر معروف بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہالی ووڈ ڈیبیو فلم ”ہارٹ آف سٹون“ ریلیز کردی گئی۔

عالیہ بھٹ نے باقی بھارتی اداکاراؤں کی طرح سائنس فکشن فلم کے ذریعے ہالی ووڈ میں قدم رکھا ہے۔

ہارٹ آف اسٹون کی کہانی میں کمپیوٹر اور سائبر کرائمز کو موضوع بنایا گیا ہے، اس فلم میں مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال سے دنیا کو ختم کرنے والی طاقتوں کو دیکھایا گیا ہے۔

فلم میں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے ”کیا دھون“ کا کردار ادا کیا ہے جو ایک گروپ کی رکن ہے، یہ کردار دنیا کو تباہ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) ٹولز کا استعمال کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

مکیش امبانی نے عالیہ بھٹ کا برانڈ دگنی قیمت پر خریدنے کی پیشکش کردی

عالیہ بھٹ نے کروڑوں کی جائیداد کا کیا کیا ؟

عالیہ بھٹ کا نیا انداز، شیفون کی ساڑھیاں پھر سے فیشن میں

منفی کردارادا کرنے والی عالیہ بھٹ کو یہودی اسرائیلی نژاد امریکی اداکارہ گال گدوت سے الجھتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔

11 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ”ہارٹ آف سٹون“ میں عالیہ بھٹ کی اداکاری کو ان کے مداحوں نے خوب سراہا ہے۔

عالیہ بھٹ سے پہلے کئی بھارتی اداکارائیں ہالی ووڈ میں کام کر چکی ہیں لیکن اداکارہ اپنے شوہر رنبیر کپور سے پہلے ہالی ووڈ میں آئی ہیں۔

پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ میں کام کرنے والی بالی ووڈ کی سرفہرست اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو 2018 میں اپنی شادی کے بعد امریکہ منتقل ہوگئی تھیں۔

اس کے علاوہ دپیکا پڈوکون، ایشوریا رائے، تبو، فریدہ پنٹو، ملائیکا شراوت، شبانہ اعظمی، شریا سرن اور ٹینا ڈیسائی بھی ہالی ووڈ میں اداکاری کر چکی ہیں۔

Netflix

Alia Bhatt

lifestyle

Indian actors

debut