Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکو سڑک پر گرے 40 لاکھ رپے چنتے رہے، زخمی راہ گیر دم توڑ گیا

دونوں ڈاکوؤں نے چہرے چھپا رکھے تھے، ویڈیو وائلر
شائع 18 اگست 2023 05:37pm

اسلام پورہ میں دو ڈاکو بینک سے رقم لے کر آنے والے شخص سے گرے نوٹ چنتے رہے جب کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ میں زخمی ہونے والا راہ گیر سڑک پر ہی دم توڑ گیا۔

لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں گزشتہ روز ہونے والی ڈکیتی کی واردات کی موبائل ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل دو ڈاکو سڑک پر گرے ہوئے 40 لاکھ روپے جمع کررہے ہیں، جب کہ پاس ہی زخمی حالت میں پڑا ایک راہ گیر تڑپ رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے بینک سے نکلنے والے شخص پر فائرنگ کی ، فائرنگ ہوتے ہی متاثرہ شخص کے ہاتھ سے 40 لاکھ روپے سڑک پر گر کر بکھر گئے، اور ڈاکو 40 لاکھ میں سے 10لاکھ روپے لے کر فرارہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فرار ہوتے ہوئے ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کی ذد میں آکر راہ گیر جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت عارف کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ڈاکو بھرے بازار میں سڑک پر بکھرے ہوئے 40 لاکھ روپے جمع کررہے ہیں، اور شہری زخمی حالت میں سڑک پر پڑا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

robbers

Robbery

Robberies