Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیر صنعت و تجارت کا تنخواہ اور سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان

بطور وزیر اپنے تمام اخراجات خود اٹھاؤں گا، گوہر اعجاز
اپ ڈیٹ 18 اگست 2023 06:02pm

نگراں وزیر صنعت و تجارت گوہر اعجاز نے عہدہ سنبھالتے ہی بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بطور نگراں وزیر تنخواہ سمیت کسی بھی طرح کی سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ روز 19 رکنی نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا، جس میں گوہر اعجاز بھی شامل تھے، اور انہیں نگراں وزیر صنعت و تجارت کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: نگراں وزیراعظم کاکڑ کی 25 رکنی کابینہ پر ٹیکنوکریٹس کا غلبہ، 6 معاونین شامل

نگراں وفاقی وزیر صنعت و تجارت گوہر اعجاز کی جانب سے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی تمام سرکاری مراعات کا نہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ بطور نگراں وزیر کوئی سرکاری سہولیات نہیں لوں گا، قوم کے لیے خدمت کے جذبے پر یقین رکھتا ہوں، بطور وزیر اپنے تمام اخراجات خود اٹھاؤں گا۔

گوہر اعجاز نے سرکاری مراعات کے علاوہ نجی شعبے سے لی جانے والی سروسز کے اخراجات بھی خود برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

caretaker cabinet

gohar ejaz

Caretaker Minister of Industry and Commerce