Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکار جمال شاہ کو نگراں کابینہ میں کون سی وزارت ملی

جمال شاہ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔
شائع 18 اگست 2023 04:27pm
تصویر: جمال شاہ/فیس بک
تصویر: جمال شاہ/فیس بک

معروف ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور فنکار جمال شاہ نےعبوری حکومت میں حلف اٹھانے کے بعد ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت نے اپنے محکمے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکرٹری فارینہ مظہر اور ڈویژن کے دیگر عملہ سے ملاقات بھی کی ہے۔

وفاقی سیکرٹری نے اداکار جمال شاہ کو ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے فنی اور ثقافتی منظرنامے کو آگے بڑھانے اور مضبوط کرنے کے لیے کام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس عہدے کو ایک چیلنج کے طور پر قبول کریں گے اور اپنی ذمہ داریاں پوری لگن اور محنت کے ساتھ نبھائیں گے۔

مزید پڑھیں:

حرا مانی اور جنید خان کے مداح تیار رہیں

شاہد آفریدی اور بیٹیوں کی امریکا میں سنیل شیٹی سے ملاقات

مشکلات میں گھرے فلسطینی شہریوں نے سینما گھر نہ ہونے کا حل نکال لیا

وفاقی وزیر جمال شاہ کے مطابق پاکستان ایک بھرپور ثقافتی ورثے سے جڑا ہوا ہے جس پر فنون لطیفہ کے ذریعے قوم کے مثبت امیج کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میرا ماضی ثقافت سے جڑا ہوا ہے اور میرا مستقبل بھی اسی شعبے سے جڑا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ عبوری وفاقی وزیر جمال شاہ اس سے قبل پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔

ان کا نجی ادارہ ”ہنرکدہ“ طلباء کو فنون لطیفہ کے بارے میں تعلیم دیتا ہے، جبکہ سی ڈی اے کے موجودہ چیئرمین نورالامین مینگل نے انہیں ایف نائن پارک میں موجود کیلگری کا کنٹرول دیا ہوا ہے۔

Pakistani Actor

lifestyle

caretaker minister

Jamal Shah