Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن دیر سے کرانے کی کوئی خواہش نہیں، حلف کی پاسداری کرینگے، نگراں وزیر اطلاعات

معیشت کا جو حال ہے ممکن نہیں مہنگا تیل خرید کر سستا بیچیں، مرتضیٰ سولنگی
شائع 18 اگست 2023 03:44pm
نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی۔ فوٹو — ریڈیو پاکستان
نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی۔ فوٹو — ریڈیو پاکستان

نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ الیکشن دیر سے کرانے کی خواہش نہیں، ہم اپنے حلف کی پاسداری کریں گے۔

اسلام آباد میں بطور نگراں وفاقی وزیر اطلاعات پہلی میڈیا بریفنگ کے دوران مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر رکھا ہے، اس حوالے سے ایک سیاسی جماعت نے عدالت سے بھی رجوع کرلیا، نگران حکومت کی جلد یا دیر سے الیکشن کروانے میں کوئی خواہش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حلف کی پاسداری کریں گے، آئین میں ہے یہ ملک عوام کے منتخب نمائندے چلائیں گے جب کہ کابینہ اجلاس کے بعد پہلی میٹنگ چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ ہوئی۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ معیشت پر رہے گی، وزیراعظم نے بنیادی ڈھانچے کی ازسرنوتعمیر کی ضرورت پر زور دیا، جڑانوالہ واقعے کے حوالے سے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ کسی دوسرے مذہب کی تضحیک نہیں ہونی چاہئے۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم نے معاشی بحالی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جس میں خزانہ، توانائی، اسپیشل انویسٹمنٹ کمیٹی اور دیگر اداروں کے ارکان ہوں گے، یہ کمیٹی معاشی بحالی کے عمل کی نگرانی کرے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کو دھکا دیکر اسٹارٹ کرایا، معاہدے میں سبسڈیز نہ دینا بھی شامل ہے جب کہ معیشت کا جو حال ہے ممکن نہیں مہنگا تیل خرید کر سستا بیچیں، اسی لئے حکومت کو چاہے نہ چاہے تیل کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا۔

نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ تیل کی قیمت میں اضافہ مجوری ہے، لوگ مشکل میں ہوں تو قیادت کو چاہئے کہ ٹیکس کے پیسے کو بے دردی سے نہ خرچ کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

مذہبی انتہا پسندی کی گنجائش نہیں، اسے قانون کے دائرے میں رہ کر کنٹرول کریں گے: نگراں وزیراعظم

یاسین ملک کی اہلیہ مشال پاکستان کی نگراں کابینہ میں شامل

مردم شمادی کی اشاعت کے بعد حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن کاآرڈر جاری

عام انتخابات پر مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن 90 دن میں الیکشن کراتا ہے یا فروری میں، یہ اس کا کام ہے، البتہ ہمارے پاس آئین اور اس پر عمل کرانے کے لیے ادارے بھی ہیں اور پچھلی حکومت جو فیصلےکرگئی اس سے روگردانی ہمارا کام نہیں۔

اسلام آباد

caretaker cabinet