Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور بھارت نے نئے ناظم الامور نامزد کردیے

سعد وڑائچ دہلی میں اور گیتکا سری واستاوا پاکستان میں خدمات سرانجام دیں گی
شائع 18 اگست 2023 03:47pm

پاکستان اور بھارت نے موجودہ ناظم الامور کی تعیناتی کی مدت پوری ہونے پر نئے ناظم الامور نامزد کردیے، سعد وڑائچ دہلی میں اور گیتکا سری واستاوا پاکستان میں خدمات سرانجام دیں گی۔

پاکستان اور بھارت نے نئے ناظم الامور نامزد کردیے ہیں، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سعد احمد وڑائچ بھارت کے لئے نئے ناظم الامور نامزد کردیئے گئے ہیں۔

سعد وڑائچ دفتر خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل افغانستان، ایران اور ترکیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے بھی پاکستان میں نئی ناظم الامور تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارت کی جانب سے گیتکا سری واستاوا پاکستان میں نئی بھارتی ناظم الامور ہوں گی۔

گیتکا سری واستاوا اس وقت بھارتی وزارت خارجہ مین انڈو پیسیفک ریجن کی جوائنٹ سیکریٹری ہیں۔

واضح رہے کہ دہلی میں تعینات پاکستانی ناظم الامور اعزاز خان مدت مکمل کرکے پاکستان واپس آرہے ہیں، جب کہ بھارت کے ڈاکٹر سریش کمار اپنی تعیناتی کی مدت پوری کرکے واپس بھارت جا رہے ہیں۔

india

Pakistan Foreign Office