Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک اور لواسٹوری: 56 سالہ امریکی خاتون عباس کی محبت میں پاکستان پہنچ گئیں

غیر ملکی خواتین کی جانب سے پاکستانی مردوں کو دل دینے کا ایک اور معاملہ
شائع 18 اگست 2023 02:18pm
تصویر: اردو نیوز
تصویر: اردو نیوز

غیر ملکی خواتین کی جانب سے پاکستانی مردوں کو دل دینے کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا۔ امریکی خاتون لوئردیر کے نوجوان کی محبت میں پاکستان پہنچ گئیں ۔

امریکی ریاست اوہایو کی رہائشی 56 سالہ کیمبرلی کا لوئردیر کے نوجوان عباس سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پررابطہ ہوا تھا۔

عباس سے ملاقات کیلئے پاکستان پٌہنچنے پر امریکی خاتون کوپولیس نےچیک پوسٹ پرروکا تاہم ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کی سیر کیے لیے آئی ہوں۔

خاتون کے مطابق ان کی عباس سے دوستی 2 سال قبل ہوئی تھی ۔

تازہ اطلاعات کے مطابق یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہا ہے۔

تحصیل ترناؤ اسبنڑ پہنچنے والی کمبرلی اور یونیورسٹی کے طالبعلم عباس شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔    .

عباس کے بھتیجے نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’امریکی خاتون دیر پہنچ گئی تھیں لیکن انہیں لوئر دیرجانے کی اجازت نہیں مل سکی۔

انہوں نے بتایا کہ، ’دونوں نے نکاح کرلیا ہے تاہم باقاعدہ رسم ادا ہونا باقی ہے۔ عباس اور امریکی خاتون گذشتہ 2 سال سے وہ ایک دوسرے سے رابطے میں تھے اور دوستی محبت میں تبدیل ہونے پر کیمبرلی ڈِان نے ہی شادی کی خواہش کا اظہارکیا تھا‘۔

مزید پڑھیں

پاکستان سے بھارت جانیوالی سیما کی کہانی سے سچن نکل گیا

پاکستان سے جانے والی سیما کی جان کو خطرات لاحق ، بھارتی پولیس پہرہ دینے لگی

بھارت سے آئی انجو کو 10 مرلے کا پلاٹ دیگر تحائف مل گئے

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پندرہ اگست کو آنے والی امریکی خاتون کو این او سی نہ ملنے کی وجہ سے لوئر دیرمیں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملی۔

جس کے بعد دونوں نے ضلع مالاکنڈ کے نجی ہوٹل میں قیام کیا اور فی الوقت دستاویزی کارروائی مکمل کرنے کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں۔