Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو کوپکڑ لیا

شہریوں نے ڈاکو کو پکڑنے کے بعد اس کی درگت بنادی، ویڈیو سامنے آگئی
اپ ڈیٹ 18 اگست 2023 02:25pm
مبینہ ڈاکو عوام کے تشدد کے بعد۔ فوٹو:اسکرین گریپ
مبینہ ڈاکو عوام کے تشدد کے بعد۔ فوٹو:اسکرین گریپ

کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر باہمت خاتون نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا، عوام نے ڈاکو کی درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔

خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔

عینی شاہدین کے مطابق ایف بی انڈسٹریل ایریا راشد منہاس روڈ پر موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان فیملی سے ڈکیتی کی کوشش کررہے تھے، تاہم باہمت خاتون نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، اور واردات کے دوران ڈاکو کا پستول پکڑ لیا۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ خاتون کے بیٹے نے ڈاکو کو لات ماری، جس کے بعد مجھ سمیت راہ چلتے شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا تھا۔

دوسری جانب واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں شہریوں کی جانب سے ڈاکو کو پکڑنے کے بعد اس کی بھرپور درگت بناٸی گٸی۔

مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، جب کہ دوسرا ڈاکو موقع پر سے فرار ہوگیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر جعفر طیار میں بھی ایک ڈاکو شہریوں کے تشدد سے ہلاک ہوا ہے۔

Robbery

karachi robbers