Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گٹر کے ڈھکن خود بنا کر سپلائی کریں گے، میئر کراچی

کہیں شرارت تو کہیں گٹر کے ڈھکنوں کی چوری چکاری ہوتی ہے، مرتضیٰ وہاب
شائع 18 اگست 2023 01:32pm
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن گٹر کے ڈھکن خود بنائے گا۔

کراچی میں سی او ڈی فلٹر پلانٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تنقید ہوتی ہے باتیں کی جاتی ہیں مگر کام کے اوپر اور نہ چیزوں کو بہتر بنانے کے لئے توجہ دی جاتی ہے۔

شہر بھر میں گھُلے مین ہولز پر انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ تو نہیں چاہے گی گٹر کے ڈھکن غائب ہوں، کہیں شرارت تو کہیں چوری چکاری ہوتی ہے، البتہ ہم نے گٹر کے ڈھکن خود بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن خریدنے کے بجائے اب خود گٹر کے ڈھکن بنائے گا، روزانہ کی بنیاد پر 300 سے 400 ڈھکن بنائے جائیں گے جو مارکیٹ سے تقریباً 800 روپے سستے پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں تین سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

کراچی: گٹر کے ڈھکن غائب، مرتضیٰ وہاب نے نشئیوں کو مورد الزام ٹھہرادیا

کراچی میں کھلے مین ہول یا موت کی وادی، مزید2 افراد سے زندگی چھین لی

میئر کراچی نے کہا کہ پیر سے گٹر کے ڈھکنوں کی سپلائی شروع کردیں گے، البتہ ہم ہر یونین کونسل (یو سی) چیئرمین کو ترقیاتی کاموں کے یکساں مواقع فراہم کریں گے۔

karachi

Murtaza Wahab

main holes