ایک سال میں سود کی ادائیگیوں میں 2 ہزار 649 ارب روپے کا اضافہ
اتحادی حکومت میں گزشتہ مالی سال اخراجات 2 ہزار 860 ارب روپے بڑھ گئے، ایک سال میں سود کی ادائیگیوں میں 2 ہزار 649 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جب کہ دفاعی اخراجات 176 ارب روپے بڑھ گئے۔
وفاقی وزارت خزانہ نے فسکل آپریشن رپورت 2022-23 جاری کردی ہے، جس کے مطابق اتحادی حکومت میں گزشتہ مالی سال اخراجات 2 ہزار860 ارب روپے بڑھ گئے۔
رپورٹ کے مطابق ایک سال میں سود کی ادائیگیوں میں 2 ہزار 649 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا، اور گزشتہ مالی سال دفاعی اخراجات 174 ارب روپے بڑھے، جب کہ گزشتہ مالی سال بجٹ خسارے میں 1261 ارب 55 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2022-23 میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 7.7 فیصد رہا، جب کہ مالی سال 2021-22 میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 7.9 فیصد تھا، گزشتہ مالی سال2022-23 کل آمدنی9633 ارب روپے رہی۔
Comments are closed on this story.