Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

جلد نکھارنے کے لیے گھر میں چینی سے بنا اسکرب کتنا مفید ہے

اسکرب کا مساج مساموں میں جمی میل دور کرکے جلد کی مکمل صفائی کرتا ہے
شائع 18 اگست 2023 03:41pm
تصویر: بی بیوٹی
تصویر: بی بیوٹی

چہرے کو دھونے اورروزانہ کلنزنگ کے بعد بھی جلد کے مردہ خلیات باقی رہ جاتے ہیں، جنہیں ختم کرنےکےلیےاسکرب کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ گھر میں دستیاب عام چیزوں سے بھی اسکرب بنا کر چہرہ شاداب بنایا جاسکتا ہے۔

جلد کی حفاظت کے لیے گھرپر تیا اسکرب سے چہرے پر موجود مردہ خلیات سے چھٹکارا حاصل کیا سکتا ہے۔

چینی ایک ایسی چیز ہے جو ہرگھر میں دستیاب ہوتی ہے۔ اس میں مختلف چیزیں ملا کر اسکرب بنا کر مساج کرنے سے جلد کے مردہ خلیات جھڑجاتےہیں اور پر رونق چمکتی اسکن سامنے آتی ہے۔

چینی اور لیموں

باریک پسی ہوئی چینی میں 4لیموں کا رس ملائیں اور پیسٹ بنا لیں۔

اب اس پیسٹ کو چہرہ پر لگائیں اور آہستہ آہستہ مساج کریں۔

چہرہ پر اس وقت تک مساج کریں جب تک چینی کے ذرات اچھی طرح تحلیل نہ ہو جائیں۔

چینی کے ذرات تحلیل ہو جانے کے بعد چہرہ پانی سے دھو لیں۔

مزید پڑھیں

اسکن ٹائیٹننگ اور ڈبل چن کو ختم کرنے کی 6 آسان مشقیں

کیا آپ چہرے کی ناہموار جلد سے پریشان ہیں؟

خواتین برسات کے سہانے موسم میں جلد کو نقصان پہنچنے سے کیسے محفوظ رکھیں

چینی اور سبز چائے

ایک چائے کاچمچ سبز چائے کے پتے، ایک چائے کا چمچ چینی اور 4 قطرے زیتون کے تیل کے مکس کر لیں اور پیسٹ بنا لیں۔

اب اس پیسٹ کو چہرے پر 10 منٹ تک لگا رہنے دیں۔

10 منٹ کے بعد چہرہ دھولیں۔

چینی اور زیتول کا تیل

ایک کھانے کے چمچ زیتون کے تیل میں ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی چینی مکس کرکے پیسٹ بنا لیں۔

اب اس پیسٹ کو چہرہ پر لگائیں۔

اسکرب سوکھ جانے کے بعد چہرہ دھولیں۔

اس اسکرب سے جلد نکھر جائے گی۔

Women

Beauty Tips

skin and beauty

skincare