Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریسٹورنٹ میں چکن کے سالن میں سے چوہا نکل آیا

لذید چکن کڑی کے انتظار میں بیٹھے گاہک سالن میں چوہا دیکھ کر حیران رہ گئے۔
شائع 18 اگست 2023 03:30pm
تصویر: نیوز 18
تصویر: نیوز 18

ممبئی کے ایک مشہورریسٹورنٹ نے گاہک کو کھانے میں مردہ چوہا سرو کردیا۔ گاہک کی شکایت پر پولیس نے ریسٹورنٹ کے منیجر اور دو باورچیوں کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انوراگ سنگھ نامی بنک ایگزیکٹو اپنے دوست کے ساتھ ممبئی کے پوش علاقے باندرہ کے ایک مشہور ہوٹل میں رات کا کھانا کھانے گئے۔

انہوں نے اپنی پسندیدہ چکن کری اور ایک مٹن ڈش آرڈر کی۔

انوراگ سنگھ کے مطابق انہوں نے سالن پرغور نہیں کیا اور کھانا شروع کردیا، کچھ دیر بعد انہیں احساس ہوا کہ بوٹی کا ذائقہ روایتی چکن جیسا نہیں تھا، جس پر انہوں نے بغور گوشت کا جائزہ لیا تو یہ کراہت آمیز انکشاف ہوا کہ جس بوٹی کوانہوں نے چکن سمجھ کر منہ میں رکھا تھا وہ دراصل مردہ چوہا تھا۔

یہ انکشاف ہونے کے بعد دونوں دوست طیش میں آگئے، منیجر کو بلا کر بات کرنے پر اس نے حیلے بہانے شروع کردیے۔

انوراگ سنگھ نے پولیس کو فون کردیا جس پر پولیس نے ہوٹل کے منیجر اور شیف کے علاوہ چکن سپلائر کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں

گزشتہ 4 سال سے صرف پھل اور سبزیاں کھانے والی انفلونسر چل بسی

مصنوعی ذہانت نے مُردہ کو بھی زندہ کردیا

چوہوں کی موجودگی سے پریشان افراد انہیں منٹوں میں بھگانے کے آسان طریقے جانیں

واضع رہے کہ اس ریسٹورنٹ میں مشہور بھارتی اداکار بھی شوق سے کھانا کھانے جاتے ہیں، یہ ہوٹل علاقے میں اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے مشہور ہے۔

mumbai

Rat in food