نیب کیس میں نامزد نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی
لاہور: نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو سرکاری دورے پر بیرون ملک جانے کے لیے اجازت دے دی گئی۔
احد چیمہ کی جانب سے بیرون ملک جانے کے حوالے سے احتساب عدالت لاہور میں درخواست دائر کی گئی تھی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ 20 سے 27 اگست تک بیرون ملک کا سرکاری دورہ کرنا ہے، لہٰذا عدالت میری ملک سے باہر جانے کی درخواست منظور کرے۔
احتساب عدالت لاہور نے نگراں وزیراعظم کے مشیر کی درخواست پر نیب حکام سے رپورٹ طلب کی تھی جس کے بعد احد چیمہ کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
نگراں وزیراعظم کاکڑ کی 25 رکنی کابینہ پر ٹیکنوکریٹس کا غلبہ، 6 معاونین شامل
آشیانہ اقبال ریفرنس: شہباز شریف اور احد چیمہ نے بریت کی درخواستیں دائر کردیں
خیال رہے کہ نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کے خلاف آشئیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور آمدن سے زائد آثاثہ جات کیس زیر سماعت ہے۔
Comments are closed on this story.