Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے اضافے سے 302 روپے پر آگیا
اپ ڈیٹ 18 اگست 2023 11:05pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 86 پیسے کا اضافہ ہوا، جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔

انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین 295 روپے 78 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے اضافے سے 302 روپے پر آگیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسے سستا ہو کر 294 روپے 92 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک سو سات پوائنٹس کی کمی آئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ڈی ایم حکومت قرضوں میں تحریک انصاف سے زیادہ اضافہ کرگئی، انگریزی اخبار

روپے کی بے قدری، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

کاروبار کے اختتام پرانڈیکس 48 ہزار 218 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

PSX

pakistan stock exchange

pakistani rupee

dollar vs rupee

USD VS PKR

100 index

dollar prices