Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹھنڈا پانی پینے کے فوائد اور نقصانات

اگرآپ کو صرف نقصانات کا علم ہے تو فوائد بھی جان لیجئے
شائع 18 اگست 2023 11:54am
تصویر: ڈا لسٹ
تصویر: ڈا لسٹ

پانی انسانی زندگی کےلئے نہایت اہم چیز ہے۔ دن میں کم سے کم آٹھ گلاس پانی پینا کسی بھی انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔ تاہم کچھ لوگ صرف ٹھنڈا پانی پینے پر ہی توجہ رکھتے ہیں جس کے فائدے اور نقصانات دونوں ہیں۔

سردی ہو یا گرمی ہر موسم میں ٹھنڈا پانی پینے والے جان لیں کہ ماہرین صحت کے مطابق بہت زیادہ ٹھنڈا پانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے ۔

جبکہ عام درجہ حرارت کا پانی ٹھنڈے پانی بہتر ہوتا ہے اور بہت سارے فوائد کا بھی حامل ہوتا ہے

ٹھنڈے پانی کے اہم ترین فوائد :

جلد تروتازہ رہتی ہے

گرم پانی چہرے کی قدرتی چکنائی کو صاف کر دیتا ہے ۔جس سے چہرے کی جلد خشک ہو جاتی ہے ۔جب کہ ٹھنڈا پانی اس کے بر خلاف عمل کرتا ہے اور چہرے کے کھلے مساموں کو بند کر کے چہرے کی جلد کو چمک دار اور روشن بناتا ہے۔

بال کی چمک میں اضافہ

ٹھنڈے پانی سے نہانے والے اور ٹھنڈا پانی پینے والے افراد کے بالوں کے اوپر جو کیوٹیکل کی تہہ ہوتی ہے۔ وہ محفوظ رہتی ہے اور اس سے بال چمکدار اورخوبصورت ہوتے ہیں۔

قوت مدافعت میں اضافہ

ماہرین کی تحقیق کے مطابق جو انسان ٹھنڈے پانی سے نہاتے ہیں۔ ان کے عام نزلہ زکام اور بیمار پڑنے کی شرح دوسرے افراد کے مقابلے میں تیس فی صد کم ہوتی ہے۔

جب کہ یہی حساب ٹھنڈا پانی پینے والوں کے ساتھ بھی ہوتا ہے اور ان کے بیمار پڑنے کے امکانات میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔

غصہ کم کرکے ،موڈ خوشگوار بناتا ہے

ماہرین کے مطابق آئس کریم کھانے سے دماغ کا ایک حصہ آربیٹو فینٹل ایکٹو ہو جاتا ہے۔ جس سے انسان کے موڈ میں بہتری آتی ہے۔ اور وہ خوشی محسوس کرتا ہے ۔ایسا ہی ٹھنڈا پانی پینے کے سبب بھی ہوتا ہے، اس غصہ کم اور موڈ بہتر ہوتا ہے۔

ٹھنڈے پانی کے نقصانات

جہاں اتنے فوائد ہیں وہیں ٹھنڈا پانی پینے کے کچھ نقصانات بھی جان لیجئے۔

کھانا ہضم کرنے میں دشواری

ٹھنڈے پانی کے سبب معدے کی دیواریں سکڑ جاتی ہیں اور ان میں سے ہاضمے کے جوس کے مقدار میں کمی واقع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے کھانے کو ہضم ہونے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔

وزن میں اضافہ

کھانے کے دوران جب ساتھ میں سخت ٹھنڈا پانی پیا جاتا ہے تو اس وجہ سے کھانے کے اندر موجود چکنائی جم جاتی ہے اور ہضم ہونے کے بجاۓ جسم میں جمع ہو جاتی ہے، جو کہ صحت کے لیے بھی خطرناک ہوتی ہے اور وزن میں اضافے کا بھی باعث بن جاتی ہے۔

زہریلے مادوں کا جسم میں اضافہ

انسانی جسم میں مستقل طور پر میٹا بولزم کا عمل جاری رہتا ہے۔ جس کے باعث ایک جانب تو توانائی اور نئے خلیات بنتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ کچھ زہریلے مادے بھی بنتے ہیں جو کہ گردوں کے ذریعے جسم سے باہر خارج ہوتے ہیں، لیکن ٹھنڈے پانی کے سبب ان زہریلے مادوں کو جسم سے خارج ہونے میں مشکلات ہوتی ہیں۔

جسم کے پٹھوں اور جوڑوں میں درد

ٹھنڈا پانی پینے کے سبب پٹھوں کی اکڑن میں اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان پٹھوں کو حرکت دیتے ہوۓ درد ہوتا ہے اس کے علاوہ ماہواری کی حالت میں بھی ٹھنڈا پانی درد کا باعث بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

زیادہ پانی پینا خاتون کو موت کے منہ میں لے گیا

کھڑے ہوکر پانی پینا کتنا خطرناک ہے، نئی تحقیق نے تہلکہ مچادیا

خاتون کیلئے زیادہ پانی پینا نقصان دہ ثابت ہوا

جلد بڑھاپا آنا

چونکہ ٹھنڈا پانی پینے کے سبب گردوں کے افعال متاثر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے زہریلے مادے جسم سے خارج نہیں ہو سکتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی جلد بھی خراب ہوتی جاتی ہے اور ان کی موجودگی کے سبب انسان تیزی سے بڑھاپے کی جانب بڑھتا ہے۔

صحت

Women

healthy lifestyle

water for health