علی مردان ڈومکی آج بطور نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان عہدے کا حلف اٹھائیں گے
کوئٹہ: گورنر ہاؤس ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کی سمری پر گورنر عبدالولی کاکڑ نے دستخط کردیے ہیں، علی مردان ڈومکی آج شام اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی نامزد پارلیمانی کمیٹی نے چار ناموں پر تفصیلی غور کیا جس کے بعد پارلیمانی کمیٹی نے علی مردان ڈومکی کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ تقرری کی منظوری دے دی۔
ذرائع نے بتایا کہ میر علی مردان ڈومکی سمیت چار ناموں پر غور کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے رات گئے اجلاس میں فیصلہ ہوا، کمیٹی نے اتفاق رائے سے متعلق اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو آگاہ کردیا ہے۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی آج باقاعدہ تحریر طور پر گورنر بلوچستان کو آگاہ کردیں گے، گورنر بلوچستان کی جانب سے نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد نامزد نگراں وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری کی تاریخ کا اعلان ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:
وزیراعلیٰ بلوچستان نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے اپنےعزیز کو نامزد کردیا
نگران وزیراعلی بلوچستان کا تقرر نہ ہوسکا، معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد
میر علی مردان ڈومکی کون ہیں؟
نامزد نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی سابق ضلع ناظم سبی رہے ہیں، وہ سابق وزیر مملکت میر دوستین خان ڈومکی کے بھائی ہیں جب کہ علی مردان ڈومکی غیر متنازعہ قبائلی اور سیاسی حیثیت رکھتے ہیں۔
علی مردان ڈومکی کا تعلق بلوچستان کے علاقے لہڑی سے ہے، وہ سابق سینیٹر میر حضور بخش ڈومکی کے بیٹے ہیں جو 13 اکتوبر 1972 میں پیدا ہوئے۔
Comments are closed on this story.