Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا برٹنی اسپیئرز کی تیسری شادی بھی ناکام؟

شادی کے 14 ماہ بعد علیحدگی کی خبریں
شائع 18 اگست 2023 12:12am

امریکا کی مشہورو معروف پاپ گلوکارہ و اداکارہ برٹنی اسپیئرز اور شوہر سیم اصغری کے درمیان شادی کے محض 14 ماہ کے بعد علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 29 سالہ سیم اصغری نے 41 سالہ برٹنی اسپئیرز پر دھوکہ اور بے وفائی الزام لگایا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے علیحدہ رہ رہے ہیں۔

سیم اصغری نے برٹنی اسپیئرزسے طلاق کیلئے کیس فائل کردیا ہے۔

دوسری طرف برٹنی اسپئیرز کا مؤقف ہے کہ انہوں نے کوئی دھوکہ نہیں دیا ہے ہاں البتہ ہمارے درمیان باہمی تعلقات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ساتھ رہنا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ دونوں کی پہلی ملاقات 2016 میں گلوکار کی سلمبر پارٹی میوزک ویڈیو کے سیٹ پر ہوئی تھی اور انہوں نے ڈیٹنگ شروع کی تھی۔

دونوں نے جون 2022 میں طویل تعلقات کے بعد شادی کی تھی اور اداکارہ نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

دونوں نے ستمبر 2021 میں منگنی کی تھی اور ان کے ہاں شادی سے قبل ہی بچے کی پیدائش متوقع تھی لیکن بعض پیچیدگیوں کے باعث اداکارہ کا حمل ضائع ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ برٹنی اسپیئرز نے پہلی شادی 2004 میں جیسن ایلن الیگزینڈر سے شادی کی تھی مگر اسی سال دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

بعد ازاں برٹنی اسپیئرز نے گلوکار کیون فیڈرلائن سے 2004 میں شادی کی تھی تاہم یہ رشتہ بھی 2007 میں طلاق پر اختتام ہوا ۔

britney spears