Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرہ خان کی دوسری شادی کی خبروں پر منیجر نے خاموشی توڑ دی

زیر گردش خبروں کے مطابق اداکارہ آئندہ ماہ ستمبر میں سلیم خان سے شادی کرنے جارہی ہیں
شائع 17 اگست 2023 11:45pm

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی سُپر اسٹار ماہرہ خان کی شادی کی افواہیں گزشتہ روز سے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر مختلف انٹرٹینمنٹ سائٹس یہ دعویٰ کررہی ہیں کہ ماہرہ خان اور ان کے قریبی دوست سلیم کریم بہت جلد رشتہءازدواج میں بندھنے والے ہیں۔

ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ماہرہ خان کی شادی میں صرف قریبی دوست اور اہل خانہ ہی شرکت کریں گے اور اسے مکمل راز رکھا جائے گا۔

اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے تو کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی بلکہ نجی چینل سے گفتگو میں ماہرہ خان کی مینیجر نے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کی شادی کی خبروں کو صحافتی اقدار کے خلاف قرار دیا۔

تاہم انہوں نے اداکارہ کی جانب سے شادی کیے جانے یا نہ کیے جانے کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں علی عکسری سے کی تھی، جن سے انہیں بیٹا اذلان بھی ہے، ماہرہ خان کی پہلی شادی تقریبا 8 سال بعد 2015 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

جون 2020 میں ماہرہ خان نے فیشن ڈیزائنرحسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) کو انسٹاگرام پر انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ ان کے تعلقات ’سلیم‘ نامی شخص سے ہیں اور مستقبل میں وہ شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

mahira khan

Salim khan