Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

واٹس ایپ پر ’ایچ ڈی‘ تصاویر بھیجنے کا آسان طریقہ

لیکن ہر مشکل کی طرح اس کا بھی حل اب موجود ہے۔
شائع 17 اگست 2023 09:55pm
تصویر: واٹس ایپ بیٹا انفو
تصویر: واٹس ایپ بیٹا انفو

واٹس ایپ دنیا کی سب سے مشہور چیٹ ایپ ضرور ہو سکتی ہے، لیکن تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے کے لیے یہ کوئی بہترین آپشن نہیں ہے۔ ویسے تو پہلے ہی اس میں 16 ایم بی تک کی ویڈیوز اور تصاویر بھیجنے کی حد ہے، پھر سونے پر سہاگہ یہ کہ واٹس ایپ ان تصاویر کو مزید کمپریس کردیتا ہے جس کے نتیجے میں کوالٹی انتہائی خراب ہوجاتی ہے۔

آج کے دور میں اسمارٹ فونز میں ناقابل یقین حد تک بہترین کیمرے موجود ہیں، ایسے میں میڈیا کی کوالٹی خراب ہوجانا کافی کوفت زدہ ہوتا ہے۔

لیکن ہر مشکل کی طرح اس کا بھی حل اب موجود ہے۔

واٹس ایپ فی الحال چیٹس میں اعلیٰ معیار کی تصاویر بھیجنے والے فیچر کی جانچ کر رہا ہے۔

کمپنی نے واٹس ایپ کے تازہ ترین بیٹا ورژن (iOS پر ورژن 23.11.0.76 اور اینڈرائیڈ پر 2.23.12.13) میں اس فیچر کو ریلیز بھی کردیا ہے۔

اگر آپ اپنے آئی فون یا اینڈرائیڈ ڈیوائس پر ان میں سے کوئی ایک بیٹا ورژن چلا رہے ہیں، تو اب آپ میڈیا بھیجتے وقت ایک نیا آپشن دیکھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

واٹس ایپ ڈیٹا کی دوسرے فون میں منتقلی کا آسان ترین طریقہ

واٹس ایپ پر انتہائی نجی چیٹ لاک کرنے کا نیا فیچرمتعارف

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو ڈیلیٹ شدہ پیغام واپس لے آئے گا

کراپ ٹول کے ساتھ موجود یہ نیا بٹن آپ کو انتخاب کرنے کی اجازت دیتا ہے کہ آیا تصویر کو ”ہائی کوالٹی“ میں بھیجنا ہے یا ”ایچ ڈی کوالٹی“ میں۔

 تصویر: واٹس ایپ بیٹا انفو
تصویر: واٹس ایپ بیٹا انفو

ہائی کوالٹی آپشن آپ کی تصویر پر وہی کمپریشن لاگو کرتا ہے جو واٹس ایپ برسوں سے استعمال کر رہا ہے۔

تاہم، ”ایچ ڈی کوالٹی“ کا آپشن آپ کو اپنی تصویر مزید صاف شیئر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

WhatsApp

New Features

HD Pictures