Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

5 سال سے کم سروس ججوں کی بیرون ملک تعلیم کیلئے چھٹی پر پابندی

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ماتحت عدلیہ کے ججز کو مراسلہ جاری
شائع 17 اگست 2023 07:13pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پانچ سال سے کم سروس والے ججوں کی بیرون ملک تعلیم کے لیے چھٹی پر پابندی عائد کردی گئی۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب ماتحت عدلیہ کے ججز کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ پروبیشن پر جوڈیشل افسران بیرون ملک تعلیم کےلیے چھٹی اپلائی نہ کریں۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی ہدایت پر جاری مراسلے کے مطابق لاپرواہی کرنے والے جوڈیشل افسران کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

Lahore High Court

Civil Judge

Judges Vacations