Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جڑانوالہ واقعہ افسوس ناک اور ناقابل برداشت ہے، آرمی چیف

ایسے جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف
شائع 17 اگست 2023 06:58pm

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گزشتہ روز جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعے کو انتہائی افسوس ناک اور ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے، نوجوان سچ، آدھا سچ، جھوٹ اور غلط معلومات کا فرق سمجھیں۔

مزید پڑھیں

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، چیف جسٹس پاکستان

’چیف جسٹس جلائے گئے چرچ میں عدالت لگائیں‘

جڑانوالہ میں جن املاک کو نقصان پہنچا اصل حالت میں بحال کریں گے، محسن نقوی

جڑانوالہ کی مسجد میں اعلانات کرکے اشتعال پھیلانے والے شخص سمیت 128 گرفتار

جڑانوالہ واقعہ، یہ جناح کا پاکستان نہیں ہے

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے خلاف عدم برداشت اور انتہائی رویے کے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں، پاکستان کے تمام شہری بلا تفریق مذہب، جنس، ذات یا عقیدہ ایک دوسرے کیلئے برابر ہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایسے جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ قومی ترقی میں نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، نوجوان ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

خطاب میں آرمی چیف نے ملک میں انارکی اور بدامنی پھیلانے اور عوام میں دراڑ ڈالنے والوں کا بھی ذکر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پروگرام میں پاکستان بھر سے 370 طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔آرمی چیف نے انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے پر نوجوان انٹرنیز کو سراہا۔

Army Chief General Asim Munir

Jaranwala

JARANWALA RIOTS

Jaranwala Incident