یاسین ملک کی اہلیہ مشال پاکستان کی نگراں کابینہ میں شامل
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی 18 رکنی نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کو بھی شامل کیا ہے۔
پاکستان کی وفاقی کابینہ میں کسی کشمیری رہنما کو شامل کرنا غیرمعمولی ہے۔
مشعال ملک انوارالحق کاکڑ کے ماتحت انسانی حقوق کے لیے وزیراعظم کی معاون خصوصی کے طور پر کام کریں گی۔
کئی دنوں تک جاری رہنے والی قیاس آرائیوں کے بعد بالآخر نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ جس کے بعد احمد عرفان اسلم وزیر قانون ہوں گے جبکہ شمشاد اختر نگراں وزیر خزانہ کا منصب سنبھالیں گی۔
اسی طرح احمد تارڑ نگراں وزیر مواصلات اور سرفراز بگٹی وزیرِ داخلہ ہوں گے۔
اسی طرح ڈاکٹر گوہر اعجاز وزیر صنعت وتجارت اور انیق احمد وزیر برائے مذہبی امور ہوں گے۔
مزید پڑھیں
جڑانوالہ میں جن املاک کو نقصان پہنچا اصل حالت میں بحال کریں گے، محسن نقوی
’چیف جسٹس جلائے گئے چرچ میں عدالت لگائیں‘
بھارتی انتہا پسندوں کے لندن میں سکھوں پر حملے، پولیس افسر سمیت 4 زخمی
سید انور علی حیدر کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپا گیا ہے جبکہ مرتضیٰ سولنگی کو وزارت اطلاعات دی گئی ہے۔
جلیل جیلانی کو وزارت خارجہ اور جمال شاہ کو ثقافت کا قلمدان دیا جائے گا۔
شاہد اشرف تارڑ، انور علی حیدر، ڈاکٹر ندیم جان، محمد سمیع نے بھی حلف اٹھا لیا۔
نگراں کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی اور صدر مملکت عارف علوی نگراں وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کے علاوہ ںگراں وزیراعظم کی کابینہ میں محمد علی، وقار مسعود، احد چیمہ، سلطان آلانا بھی شامل ہوسکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.