Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلامیہ کالج پشاور مالی بحران کا شکار، اخراجات کیلیے قیمتی درخت کاٹ دیئے

شیشم اور شہتوت کے درختوں کی نیلامی کیلیے اخبارات میں اشتہارشائع
شائع 17 اگست 2023 05:19pm

اسلامیہ کالج پشاور مالی بحران کا شکار ہے اور اتنظامیہ نے اخراجات پورے کرنے کے لئے کالج میں لگے شیشم اور شہتوت کے قیمتی درخت فروخت کے لئے کاٹ دیئے ہیں۔

اسلامیہ کالج پشاور ان دنوں شدید مالی بحران کا شکار ہے، اور کالج انتظامیہ نے اخراجات پورے کرنے کے لئے کالج میں لگے 79 قیمتی درخت کاٹ دیئے ہیں۔

انتظامیہ نے 79 درختوں کی نیلامی کیلیے اخبارات میں اشتہار بھی شائع کروادیئے ہیں، نیلامی میں 53 درخت شیشم اور 23 درخت شہتوت کے شامل کئے گئے ہیں۔

islamia college peshawar