Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جڑانوالہ میں جن املاک کو نقصان پہنچا اصل حالت میں بحال کریں گے، محسن نقوی

3 سے 4 روزمیں ہونے والے نقصان کو پورا کیا جائے گا، محسن نقوی
اپ ڈیٹ 17 اگست 2023 05:43pm
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ جڑانوالہ میں جن املاک کونقصان پہنچا،اصل حالت میں بحال کریں گے، اور 3 سے 4 روزمیں ہونے والے نقصان کو پورا کیا جائے گا۔

لاہور میں بین المذاہب ہم آہنگی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جڑانوالا کا واقعہ بہت افسوس ناک ہے، واقعہ منصوبہ بندی کے تحت کیاگیا، لیکن پولیس نے پلاننگ سے جانی نقصان ہونے سے بچایا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 3 سے 4 روز میں ہونے والے نقصان کو پورا کیا جائے گا، جن املاک کو نقصان پہنچا ان کو اسی حالت میں بحال کریں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا دین اورملک ایسے واقعات کی اجازت نہیں دیتا، ہر سازش کا ناکام بنائیں گے، ایسے واقعات کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: جڑانوالہ کی مسجد میں اعلانات کرکے اشتعال پھیلانے والا شخص گرفتار

جڑانوالہ واقعہ، یہ جناح کا پاکستان نہیں ہے

بین المذاہب ہم آہنگی اجلاس کا اعلامیہ جاری

بین المذاہب ہم آہنگی اجلاس کے بعد بشپ ندیم کامران اعلامیہ پیش کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اس دلخراش واقعے کی مذمت کرتے ہیں، چرچ اور املاک کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتے ہیں، جڑانوالا سانحہ کی شفافیت تحقیقات کی جائیں۔

اعلامیے میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ وطن تاریخ کے نازک دورسے گزررہا ہے، مجموعی امن وامان کیلئےکردار ادا کرتےرہیں گے، اور وطن عزیز کو امن وآشتی کا گہوارہ بنائیں گے۔

mohsin naqvi

Jaranwala Incident