Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم ”ڈان 3“ میں رنویرسنگھ کس اداکارہ کے ساتھ کام کریں گے؟

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی ریلیز 2025 میں متوقع ہے۔
شائع 17 اگست 2023 04:51pm
تصویر: بالی ووڈ ہنگامہ/ ویب سائٹ
تصویر: بالی ووڈ ہنگامہ/ ویب سائٹ

بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم ”ڈان“ میں شاہ رخ خان کی جگہ رنویر سنگھ کو لینے پر پہلے ہی کافی تنقید کی جارہی ہے، اور اب فلم کی ہیروئن پر شائقین کشمکش کا شکار ہیں کہ پریانکا اور کرینہ کی جگہ کون لے گی۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں ڈائریکٹر فرحان اختر نے فلم ”ڈان 3“ کی مرکزی اداکارہ سے متعلق لب کشائی کی ہے۔

انٹرویو میں ان سے پوچھا گیا کہ فلم میں کون سی اداکارہ رنویر سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی؟ جس کا جواب دیتے ہوئے فرحان اختر نے کہا کہ ناموں پر فی الحال غور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس بارے میں ایسا کوئی اعلان نہیں کرنا چاہتے جسے بعد میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہو۔

مزید پڑھیں:

’میں ہوں ڈان‘، فلم کے تیسرے سیسزن کا ٹریلر جاری،شائقین غمگین

ملالہ یوسفزئی کے ساتھ رنویر سنگھ کی دلکش سیلفی وائرل

کیا ماہرہ خان اور سلیم کریم رواں سال شادی کررہے ہیں

تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ کے ساتھ کیارہ اڈوانی ڈان 3 میں مرکزی کردار ادا کر سکتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی ریلیز 2025 میں متوقع ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فرحان اختر نے انکشاف کیا تھا کہ فلم کی تیسری قسط میں رنویر سنگھ ڈان کا کردار ادا کریں گے جس پر مداحوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ڈان 3 میں شاہ رخ خان کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

lifestyle

Ranveer Singh

Don 3

movie sequel