Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین پی ٹی آئی کی ملک بھر میں درج مقدمات میں گرفتاری روکنے کی درخواست دائر

سپریم کورٹ میں درخواست آرٹیکل184 تھری کے تحت دائر کی گئی
شائع 17 اگست 2023 04:34pm
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

چیرمین پی ٹی آئی نے ملک بھر مں درج دیگر مقدمات میں ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، جس میں وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب، بلوچستان اور سپریٹنڈنٹ جیل اٹک کو فریق بنایا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک بھر میں درج دیگرمقدمات میں اپنی گرفتاری روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں آرٹیکل184 تھری کے تحت درخواست دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب و بلوچستان، سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک، نیب، ایف آئی اے، اے ٹی سی لاہور و اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ،سیاسی جماعت کےسربراہ ہیں، ان کے خلاف حکومتی مشینری استعمال کرکے سیاسی انتقام بند کیا جائے۔

pti chairman

chairman pti

ٰImran Khan