Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاسی سفر آپ کے ساتھ شروع کیا اب بھی سرپرستی چاہتاہوں، نگران وزیراعظم کا شجاعت کو فون

عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، تدارک کیلئے اقدامات اٹھائیں، شجاعت حسین کا نگران وزیراعظم کو جواب
شائع 17 اگست 2023 03:34pm

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چوہدری شجاعت سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کہا کہ میں نے سیاسی سفر کا آغاز آپ کے ساتھ شروع کیا اور اب بھی آپ کی سرپرستی چاہتا ہوں۔ جس پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، تدارک کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت کو فون کرکے خیریت دریافت کی، اور ان کی قومی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔

نگراں وزیراعظم نے چوہدری شجاعت سے کہا کہ سیاسی سفر کی ابتدا آپ کے ساتھ کی، اب بھی آپ سے سرپرستی چاہتا ہوں، مسائل کے حل، ملکی ترقی کے لیے رہنمائی کا طالب ہوں۔

نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے لیے آپ نے ہمیشہ آوازبلند کی، بلوچستان کے عوام بنیادی حقوق دلانے پر ہمیشہ آپ کے مشکور ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین نے انوار الحق کاکڑ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، اور کہا کہ مجھے امید ہے آپ کے دور میں معاشی بہتری آئے گی، ملکی مسائل کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلیں۔

شجاعت حسین نے کہا کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں، تدارک کیلئےاقدامات اٹھائیں۔

Caretaker prime minister

Chaudhry Shujat Hussain

anwar ul haq kakar