Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پریا نکا چوپڑا کے شوہر نک جونس پرفارمنس کے دوران گرگئے، ویڈیو وائرل

پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے 2018 میں شادی کی تھی۔
اپ ڈیٹ 17 اگست 2023 04:53pm
تصویر: فائل فوتو
تصویر: فائل فوتو

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے نصفِ بہترنک جونس کنسرٹ کے دوران پرفارم کرتے ہوئے اسٹیج پر گرگئے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیووائرل ہورہی ہے جس میں نک جونس کو پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

نِک اسٹیج کے کنارے پر کھڑے ہوکر پرفارم کررہے تھے کہ اس دوران ان کا پیر پھسلا اور وہ اسٹیج پر گرگئے۔

تاہم اس صورتحال میں اعصاب پر قابو پاتے ہوئے نک نے جذبے کا مظاہرہ کیا اور جلدی سے اٹھ کر اپنی پرفارمنس کو جاری رکھا۔

مزید پڑھیں:

پریانکا چوپڑا نے ’جوائے لینڈ‘ دیکھنے کے بعد کیا مشورہ دیا

عدنان صدیقی نے پریانکا چوپڑا کو آئینہ دکھادیا

ممبئی کے اسپتال میں زیرعلاج زرین خان کے مداحوں کیلئے اچھی خبر

جونس ان دنوں ایک دورے پر ہیں، اس سے پہلے بھی انہوں نے متعدد کنسرٹس کیے ہیں، جس سے شائقین کافی لطف اندوز ہوئے۔

رواں ہفتے اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے شوہرنک جونس کی ٹور سیریز کے آغاز پر ان کی تعریف کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی تھیں۔

اداکارہ نے نک جونس کو اپنے اور اپنی بیٹی کے لیے خوش قسمتی قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے 2018 میں شادی کی تھی۔

ان کے گھر ان کی پہلی بیٹی ”مالتی میری“ کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔

Priyanka Chopra

NICK JONAS