Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی انتہا پسندوں کے لندن میں سکھوں پر حملے، پولیس افسر سمیت 4 زخمی

واقعہ بھارت کے یوم آزادی کےموقع پر پیش آیا
شائع 17 اگست 2023 04:13pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

برطانیہ کے شہر لندن میں بھارتی انتہا پسند اور سکھ برادری کے افراد ایک دوسرے کے سامنے آگئے، تصادم کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت 4 زخمی ہوگئے۔

صحافی مرتضی نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ تین افراد اسپتال میں تشویشناک حالت میں ہیں اور ایک پولیس افسر بھی زخمی ہے۔

واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں، جبکہ پولیس کی جانب سے دونوں گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم کو روکنے کی بھی کوشش کی گئی۔

واضح رہے کہ انتہا پسندوں کے ہجوم نے ساؤتھ ہال ویسٹ لندن میں بھارت کے یوم آزادی کو منانے سے انکار کرنے پرسکھوں کے ایک گروپ پر حملہ کردیا تھا۔

london

Sikh community

ٰIndia