Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کھیل کھیل میں اپنے بچوں کی ذہانت میں اضافہ کریں

کھیل کے دوران ذہنی صلاحیت بڑھانے سے تعلیمی کارکردگی بھی اچھی ہوسکتی ہے
شائع 17 اگست 2023 03:48pm
تصویر:یورو کڈز
تصویر:یورو کڈز

بازار میں ان دنوں ہرطرح کے کھولونوں کی بھرمارہے، اور تو اورموبائل میں بھی ایسی بے شمار ایپس ہیں جن سے بچوں کی ذہانت بڑھانے کے لیے سرگرمیاں موجود ہیں۔

غور کیا جائے تو ایسے کئی گیمز اور سرگرمیاں ہیں جو بچوں میں علمی، سماجی اور حسیاتی نشوونما کو فروغ دیتے ہوئے ان کی ذہانت میں کئی گنا اضافہ کرسکتی ہیں۔

والدین اگر بچوں کو ان مثبت گیمز اور کھلونوں کی طرف راغب کریں تو ان کے تعلیمی نتائج میں بھی بہتری آسکتی ہے**

بلڈنگ بلاکس یا لیگوز

بلڈنگ بلاکس یا لیگوز پر مبنی بچوں کے کھلونے بچون کی ذہنی نشر ونما کے لیے بہت فائدہ مند ہیں ان کھولونوں کے ساتھ کھیلنے والے بچوں میں صبر اور ارتکاز کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

شیپ سورٹرز

شیپ سورٹرز پر مبنی گیمز کھیلنے والے بچوں کو شکلوں کی شناخت اور نام دینے کی ضرورت ہوتی ہے اور بعض اوقات انہیں ان کے متعلقہ سلاٹس میں رکھا جاتا ہے۔

یہ سرگرمی ہاتھ اور آنکھوں کی ہم آہنگی اور سوچنے کی مہارت جیسے پڑھنے ، سمجھنے ، پہچاننے ، میچنگ ، اورمسئلہ حل کرنے کی مہارتوں کو فروغ دیتی ہیں۔

جگسا پزل

پہیلیوں کو حل کرنے پر مبنی بچوں کے کھلونے دلچسپ اور تفریحی لیکن چیلنجنگ ہیں۔ یہ کھیل بچے کی مہارت اور مسئلہ حل کرنے کی مہارت کی ترقی پر کام کرتے ہیں۔

جگسا پزل میں بچوں کو موڑنے ، پلٹنے ، سلائیڈ کرنے اور ٹکڑوں کو پوزیشن میں لانے کی ضرورت ہوتی ہے ، جس سے بچوں کو انگلیوں کی طاقت اور ہاتھ اور آنکھوں کی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔

بورڈ گیمز

شطرنج جیسے بورڈ گیمز پر مبنی بچوں کے کھلونے ان کی علمی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے قیمتی ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس طرح کے کھلونے بچوں کے کھیل تخلیقی اور اسٹریٹجک سوچ کے ساتھ ساتھ مسائل کو حل کرنے کی مہارت کو فروغ دیتے ہیں۔

یہ گیمز اکثر ٹیموں میں کھیلا جاتا ہے، یہ تعاون کے احساس کو بڑھاتا ہے اور بچے توجہ مرکوز کرنا اور اضطراب سے نمٹنا سیکھتے ہیں۔

ویڈیوگیمز:

عمر کے لحاظ سے مناسب ویڈیو گیمز میں حکمت عملی، سوچ، مسائل حل کرنے اور فیصلہ سازی کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ گیمز بچے کی علمی صلاحیتوں کو دل چسپ انداز میں چیلنج کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

بچوں کے لئے خوشخبری، پیزا کی خوشبو والا دنیا کا پہلا ایکس بکس کنٹرولر تیار

!!بچوں میں سستی کی بڑی وجہ جانئے

گیند سے کھیلنا آپ کے بچوں کی ہڈیوں کیلئے فائدہ مند ہے

ذہن سازی اور دماغی تربیت پر مبنی ایپس:

کچھ موبائل ایپس مثبت ذہن سازی کی مشقیں اور دماغی تربیت والے گیمز پیش کرتی ہیں جو میموری، توجہ اور علمی صلاحیت پر توجہ دیتی ہیں۔

Women

children

kids health

parenting tips