Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

سردرد کو ادویات کے بجائے اِن طریقوں سے دور کیجئے

بہت زیادہ کافی یا سافٹ ڈرنکس پینا بھی سر درد کا باعث بن سکتا ہے۔
اپ ڈیٹ 17 اگست 2023 04:57pm

آج کل کی انتہائی مصروف روٹین میں ”سر درد“ سب کیلئے ہی ’دردِ سر‘ بن چکا ہے۔

اگرچہ سر درد کو کم کرنے کے لئے بہت سارے علاج موجود ہیں جیسے کہ ادویات وغیرہ لیکن یہ ہمیشہ مؤثر ثابت نہیں ہوتے ہیں۔

ہیلتھ لائن میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق سر درد کا بظاہر کوئی معتبرعلاج نہیں ہے لیکن آپ چند ایسی عادات کو اپنے معیارِ زندگی میں شامل کر سکتے ہیں، جن سے سر درد کے امکانات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:

بھارت میں برگر سے ٹماٹرکیوں غائب ہوگئے

لہسن کا ایک جوا روزانہ کھانے سے آپکی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے

غیراخلاقی ویب سائٹ کی جانب سے ’کباب کی دکان‘ کو قانونی کارروائی کی دھمکی

اگر آپ کے بھی سر میں درد رہتا ہے تو آپ ان چیزوں سے اس میں کمی لاسکتے ہیں۔

مساج تھراپی

کہا جاتا ہے کہ سرکا مساج ایک ایسا علاج ہے جس سے سر درد فوری کم ہوجاتا ہے۔

مساج تھراپی درد کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ پٹھوں کے اسٹریس(تناؤ) کو بھی کم کرتی ہے جوسر درد کا سبب بنتی ہے۔

سانس لینے کی مشقیں

سر درد کو سانس لینے کی مشقوں سے دور کیا جاسکتا ہے۔ اپنے گھر، دفتر یا کسی دوسرے مقام پرآرام دہ کرسی پر آپ یہ مشقیں کرسکتے ہیں۔

اس کے بعد پانچ سیکنڈ کے لیے سانس اندر لیں اور پھر پانچ سیکنڈ کے لیے سانس باہر نکالیں۔

ہائیڈریشن

پانی کی کمی سر درد کی وجہ بھی ہوسکتی ہے، پرانے زمانے میں ایک گلاس پانی یا مشروبات پینے سے سر درد کو دور کیا جاتا تھا۔

لیکن واضح رہے کہ جس طرح کچھ مشروبات سر درد کو کم کرسکتے ہیں، اسی طرح کچھ اسکی شدت بڑھاسکتے ہیں۔

بہت زیادہ کافی یا بہت زیادہ کیفین سے بنے سافٹ ڈرنکس پینا سر درد کا باعث بن سکتا ہے۔

نیند

نیند کی کمی سر درد کا باعث بن سکتی ہے، لہٰذا نیند کے شیڈول کوترتیب دیں۔

سونے سے پہلے الکوحل، چینی، نکوٹین اور کیفین جیسے مشروبات آپ کو سونے سے روک سکتے ہیں۔

صحت

health tips

lifestyle

Headache