Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں برگر سے ٹماٹرکیوں غائب ہوگئے

'ٹماٹروں کو بھی چھٹیوں کی ضرورت ہے، ہم اپنے کھانوں میں ٹماٹر نہیں ڈال سکتے'
شائع 17 اگست 2023 01:01pm
تصویر: انسٹاگرام
تصویر: انسٹاگرام

بھارت میں حال ہی میں ٹماٹر کی آسمان کو چھوتی قیمتوں نے ریسٹورنٹس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

سب وے اور مکڈونلڈز کے بعد فاسٹ فوڈ چین ”برگر کنگ“ نے بھی اس اضافے سے متاثر ہوکراپنے برگر اورریپس سے ٹماٹرہی ختم کردیے۔

بھارت میں برگرکنگ کی دو برانچزکے باہر ایک تحریری نوٹ آویزاں کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ، ’ٹماٹروں کو بھی چھٹیوں کی ضرورت ہے، ہم اپنے کھانوں میں ٹماٹر نہیں ڈال سکتے‘۔

اس فوڈ چین نے یہ وضاحت نوٹس کی صورت میں ملک میں ٹماٹروں کی قلت کے سبب کھانے کی کوالٹی متاثر ہونے پرکی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں ”سب وے“ اور ”میکڈونلڈز“ نے بھی برگر کنگ سے پہلے مینیو سے ٹماٹر کو ہٹا دیا تھا۔

مزید پڑھیں:

مکڈونلڈز بھارت میں اپنے کھانوں میں ٹماٹر کا استعمال بند کرنے پر مجبور

بھارتی ماں کی دُبئی سے آنے والی بیٹی سے ٹماٹر لانے کی فرمائش، شلپا شیٹی بھی پریشان

بھارت میں تیزی سے پھیلنے والا ”ٹماٹر فلو“ کیا ہے؟

بھارت میں مون سون کے موسم میں بارشوں نے ملک کی فصلوں اور سپلائی چین پر گہرا اثر ڈالا ہے۔

اور اس وجہ سے بھارت کو اس وقت ٹماٹر کے بحران کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے وہاں ٹماٹر کی قیمتوں میں 450 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پیج پرایک صارف نے برگر کنگ سے سوال کیا کہ برگر میں ٹماٹر کیوں نہیں ہیں؟ فوڈ چین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ، ’ٹماٹر جلد واپس آ جائیں گے، ہم آپ سے صبر کی درخواست کرتے ہیں‘۔

بھارتی ریسرچ تنظیم ”پربھوداس لالہار“ کے ریسرچ کے سربراہ امنیش اگروال کے مطابق اگر قیمتیں بڑھیں گی تو ریسٹورنٹس بھی اپنی قیمتیں بڑھا دیں گے، کیونکہ اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

رواں ہفتے کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں ایک سال کے دوران بھارت میں سبزیوں کی قیمتوں میں 37 فیصد اضافہ ہواہے۔

اس بحران کے نتیجے میں بھارت نے نیپال سے ٹماٹر کی درآمد شروع کر دی ہے۔

lifestyle

Burger King

Tomatoes

inflammation